حکومت نے ڈیزل کے ریٹ بڑھا کر عوام پر بڑا ظلم کر دیا

پیٹرول کی سمگلنگ کا فائدہ مینجمنٹ پر تعینات اہلکار لے رہے ہیں اور اس کا خمیازہ عوام اور ٹرانسپورٹر بھگت رہے ہیں ، ترجمان گڈز

منگل 16 اپریل 2024 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ترجمان بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ا یشن نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کے ریٹ بڑھا کر عوام پر بڑا ظلم کر دیا ہے ڈیزل پیٹرول کے نرخ بڑھنے سے قومی خزانے کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ وافر مقدار میں ہو رہی ہے حکومت اور متعلقہ نمائندوں کو اچھی طرح معلوم ہے اگر حکومت چاہے کے سمگلنگ بند ہو تو آسانی سے سمگلنگ بند کر سکتا ہے سمگل شدہ پیٹرول ڈیزل ایک تو ملاوٹ شدہ ہے دوسری طرف ناپ تول میں کمی اور بے ایمانی ہو رہی ہے جس کا فائدہ گریزر اور بارڈر مینجمنٹ پر تعینات اہلکار لے رہے ہیں اور اس کا خمیازہ عوام اور ٹرانسپورٹر بھگت رہے ہیں اگر حکمران ملک اور قوم کی خیر خواہ ہے تو پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ بند کی جائے اور ہمسایہ ملک سے لیگل طریقے سے خریداری کی جائے جیسے دیگر ممالک سے لے رہے ہیں اس طرح ملک کی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ختم ہو جائے گی اور ہمیں ناپ تول میں کمی اور ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعات سے نجات مل جائے گی خدارا ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس اہم مسئلہ پرتوجہ دیں اور ائے روز ڈیزل پٹرول کہ نرخ کی اتار چڑھاؤ سے نجات دلائی جائے لہذا ہمارا چیف اف ارمی سٹاف وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ہمارے ملک کے بارڈر مینجمنٹ کو دیگر دنیا کی طرح مضبوط بنایا جائے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات تو کیا پرندہ بھی پر نہ مار سکے تب ہم مانیں گے کہ ہمارے حکمران ملک اور قوم کی خیر خواہ ہے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہمارے ملک کی معیشت روز بروز کمزور ہوتی جائے گی مہربانی کر کے ملک و قوم کی خاطر ہر قسم کی سمگلنگ بند کی جائے ۔