پشاور، 17 اپریل تا 21 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگئوئی

منگل 16 اپریل 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق 17 اپریل تا 21 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے آندھیٴْ جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگئوئیً ً۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے تمام محکمہ جات کو احتیاطی تدابیر اور تیاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دیے گئے نمبرات پررابطہ کریں۔

ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد فون نمبر: 09929310553،ایمرجنسی ریسکیو سروسز: 1122اورپی ڈی ایم اے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر: 1700شہریوں سے گزارش ہے کہ سیاحتی مقامات کی سیراور سفرکے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

دریاوں اور آبی گزرگاہوں کے اطراف بسنے والے شہریوں اور سیاحوں کو پانی کے بہاو سے دور رہنے کے حوالے سے ہدایت کی جائے۔

لینٖڈ سلائیڈ کے خطرات کے پیش نظر تمام شہری پہاڑوں، بلند و بالا عمارات اور ٹیلوں کے عقب میں رکنے اور پناہ لینے سے اجتناب کریں۔بل بورڈ، بجلی کے کھمبوں، سولر پینل اور دیگر تنصیبات پر نظر رکھیں اور انکے اطراف رکنے سے گریز کریں۔ٹریفک پولیس شاہراوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے جبکہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کریں۔

گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے کسی بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں سڑکوں کی بحالی کے لیے مشینری اور سٹاف ہمہ وقت تیار رہے۔ایمرجنسی سروسز 1122 سٹاف اور مشینری اور سٹاف کو ہمہ وقت فکسڈ پوائنٹس پر تعیناتی یقینی بنائے۔محکمہ صحت کا سٹاف تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ایمرجنسی/ صحت کی دیگر سہولیات، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

واسا، ٹی ایم اے، پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہریوں کو پینے کے پانی کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو تمام بڑے نالوں خصوصا جب نالہ اور دیگر تمام پلوں، پلیوں پر نکاسی آب کی ہمہ وقت کراسنگ کو یقینی بنائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے بندش کو فوری کلیئر کیا جائے۔

گلیات اور دیگر بالائی مقامات پر پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کاشتکار/ زمینداربھائی اپنی فصلوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائیں۔بارش کے دوران رابطہ پلوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی کو مانیٹر اور ریگولیٹ کیا جائے۔شہری، آندھی طوفان کے دوران بیسمنٹ و دیگر محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔شہری ندی نالوں، آبی گزرگاہوں کی کراسنگ اور انکے اطراف پیدل و گاڑی پر سفر سے اجتناب برتتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ خوراک کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی ہمہ وقت فراہمی اور ترسیل کی نگرانی کی جائے۔