سوات میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے، ترجمان پیسکو

منگل 16 اپریل 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سوات میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے، ترجمان پیسکوکے مطابق سوات کی6مختلف مقامات پر کھمبے گرنے سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے،پیسکو عملہ متاثرہ علاقوں کے بجلی کے کھمبوں کی مرمت میں مصروف ہے،3مقامات پربجلی کی کھمبوں کی مرمت کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے سی ای او پیسکو انجینئر اختر حمید خان نے سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے حالیہ بارش کے پیش نظر صارفین سے تعاو ن کی اپیل ہے،

متعلقہ عنوان :