ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے لاہورکے حلقوں کی پولنگ سکیم جاری کردی

این اے 119میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد5 لاکھ 30 ہزار ایک سو67 ہے

منگل 16 اپریل 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات دوہزار چوبیس کیلئے لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کیمطابق این اے 119میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد5 لاکھ 30 ہزار ایک سو67 ہے،دو لاکھ 48 ہزار پانچ سو 81 خواتین جبکہ دو لاکھ 81 ہزار پانچ سو86 مرد ووٹرز ہیں۔

این اے 119میں مجموعی طورپر 3 سو 38 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں،پی پی 147 میں کل ووٹرز 3 لاکھ 74 ہزار آٹھ سو 47 ہے،ایک لاکھ 73 ہزارایک سو 72 خواتین جبکہ دو لاکھ ایک ہزار چھ سو 80 مردووٹرز کی تعداد ہے، پی پی 147 میں مجموعی طور پر 2 سو 32 پولنگ اسٹیشنزہونگے،پی پی 149 میں کل ووٹرزکی تعداد تین لاکھ 45 ہزارچار سو 48 ہے، ایک لاکھ 64 ہزارپانچ سو 69 خواتین جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 8 سو 79 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔

(جاری ہے)

پی پی 149 میں 2 سو 18 پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے،پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار پانچ سو سولہ ہے، 82 ہزار سات سو 98 خواتین جبکہ ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو 18مرد ووٹرزکی تعداد ہے،پی پی 158 میں مجموعی طور پر116پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے۔ پی پی 164 میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو 95 ہے ،63 ہزار 57 خواتین جبکہ 80 ہزار 3سو 38 مرد ووٹرزکی تعداد ہے،پی پی164میں کل97پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے۔