پتوکی،کراچی سے لاھور جانے والی گرین لائن فائیو اپ کی زد میں آکر ماں،بیٹی جانبحق

منگل 16 اپریل 2024 23:19

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) کراچی سے لاھور جانے والی گرین لائن فائیو اپ کی زد میں آکر ماں،بیٹی جانبحق ۔

(جاری ہے)

ریلوے پھاٹک پتوکی ریلوے چوکی کے قریب 6سالہ بچی ابریرہ سرور ریلوے لائن کراس کر رہی تھی بچی کی والدہ 30سالہ رخسانہ بی بی بچی کو بچاتے ہوئے خود بھی ٹرین کی زد میں آگئی ماں و بیٹی موقع پر جانبحق ہو گئیں ریلوے پولیس کے مطابق متوفیان ماں و بیٹی پرانی شوگر ملز پتوکی کی رہائشی ہیں اچانک دو ٹرینیں آمنے سامنے کراسنگ کررہی تھیں تو اسی دوران حادثہ پیش آیا دوسری ٹرین تیز گام لاھور سے کراچی جارہی تھی تھانہ سٹی پتوکی اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید قانونی کارروائی شروع کردیپتوکی:شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث بوسیدہ مکانوں کی چھتیں گرگئیں ملبے تلے آکر ماں بیٹا زخمی ہوگئے -