اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ ، دو افراد گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، زائد وصولی کرنے والے پر 2 افرادکو گرفتار جبکہ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا،روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، روٹی کا وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام ہوگا کسی فرد کو زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وزن میں کمی اور زائد وصولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پولیس و سپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں ، روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔