سیلاب متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہے،میئر پشاور

حالیہ بارشوں سے متاثرین کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ‘ حاجی زبیر علی

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہے،سیلاب زدگان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے متاثرین کی بحالی تک ہرممکن تعاون جاری ر ہیگا،میئر پشاور زبیر علی کا سردار احمد جان کالونی بڈھنی نالے اور دیگر مختلف علاقوںکا دورہ کیا ضروری اشیا سمیت بسترے اور خوراک مہیا کئے گئے سیلاب زدگان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہیں متاثرین کی بحالی تک ہرممکن تعاون جاری رہے گا،مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلئے آگے آئیں، متاثرین کی خدمت اولین ترجیح ہیں جس کیلئے میئر پشاور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلئے آگے آئیں، میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گذشتہ روز سیلاب زدگان تک رسائی اور امداد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہیں جو ہر وقت ان لوگوں کے ساتھ انکے علاقوں میں موجود ہونگے جبکہ میئر پشاور نے مختلف علاقوں کے لیے میٹروپولیٹن سٹاف اور گاڑیاں بھی مہیا کیں، میئر پشاور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جس میں علاقہ سردار احمد جان کالونی بڈھنی نالے اور دیگر علاقوں میں سیلاب زدگان میں ضروری اشیا سمیت بسترے اور خوراک مہیا کئے گئے، اس موقع پر حاجی عبد اللہ جان مھمند رفیع اللہ اور دیگر اھلیان علاقہ بھی ہمراہ موجود تھے، میئر پشاور حاجی زبیر علی نے علاقہ بڈھنی نہر سردار احمد جان کالونی کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے علاقے میں دریا کے کنارے کا بھی دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اس حوالے سے انہوں نے دریا کے کنارے پشتیں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ علاقے میں پانی کا مسئلہ فوری حل کرنے کیلئے پانی کے بور کرنے کے بھی احکامات جاری کئے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے میئر پشاور کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور میئر پشاور کے لیے خصوصی دعائیں کیں اس کے بعد میئر پشاور نے متعلقہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی امدادی سامان فراہم کی تاکہ وہ بھی سیلاب زدگان کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اشیا بروقت پہنچ سکیں، میئر پشاور متاثرین میں گھل مل گئے اور انکے نقصانات کا جائزہ لیا اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سیلاب زدگان نے میئر پشاو کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں کہ وہ مسلسل انکے لیے ہر قسم امدادی اشیا اور کھانے پینے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔