pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 605 افراد شدید زخمی ہو گئے

منگل 16 اپریل 2024 20:40

،ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1235ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 605 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔747معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 662 ڈرائیوز، 36کم عمر ڈرائیور، 515 مسافر اور 185 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 293 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 97 حادثات میں 113 متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 80 حادثات میں 83 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1362 متاثرین میں 1046 مرد اور 316 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 224 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 753 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 385 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1084 موٹر سائیکلز، 74 آٹو رکشے، 138 کاریں، 31وین، 14 مسافر بسیں ، 20 ٹرک اور88 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔