عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،جلد مسائل میں کمی ہو نا شروع ہو جائے گی،رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر

منگل 16 اپریل 2024 21:10

لو را لا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت عام عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور بڑی محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد عوام کے مسائل میں کمی ہو نا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔دوما ہ کی حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی ممالک کی نسبت ہمارے خطے میں زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔دنیا میں آٹھ فیصد ترقی ہو رہی ہے جب کہ پاکستان میں یہ شرح کم ہے۔ملک میں نو کروڑ لوگ غربت کی لیکر سے نیچے ہیں ہم انکو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں ہم قوم کے بچوں کو تعیلم سے اراستہ کرینگے اقوام عالم آج تعلیم کے بدولت ہی دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں ہم تعلیم کی طرف توجہ دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈسٹری لگا لر لوگوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں۔میری کوشش ہے کہ نوجوان تعلیم حاصل کریں ملک میں مہنگاء سے نمٹنا چاہتے ہیں میاں نوازشریف کے مشورے سے حکومت چلارہے ہین ایک دوسال میں ملک کیلئے ضرور مشکل ہونگے لیکن ہم ملک کو معاشی سیاسی اور سماجی بحرانوں سے نکالنے میں میں ضرور کامیاب ہانگے مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں وہ اپوزیشن کا ساتھ نہیں دینگے پیٹرول کی قیمت نہیں بڑنی چاہیئے اس سے عوام کے مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔