آئیسکو نے (کل) بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

منگل 16 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) بدھ کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق (کل) 17 اپریل کی صبح 8بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،اسلام آباد کلب۔

(جاری ہے)

I،شہزاد ٹائون، محفوظ شہید،سکیم ٹو،فلٹریشن پلانٹ،بنی گالہ، اتھال، شاہ پور،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو ،ٹو،این آئی ایچ،بھارہ کہو۔I،I-11/2 فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،عالم آباد، گلشن آباد،منگٹال،رتہ،ذیشان کالونی،قاسم مارکیٹ،بی بلاک، جامع مسجد،ڈھوک کھبہ،کمال آباد فیڈرز،چکوال سرکل،سی ایس شاہ،ڈنڈوت فیڈرز، صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک جی ایس او سرکل،تتہ پانی،سہنسہ،سٹی۔ٹو،فتح پور،چروہی،سٹی۔ون ،نڑ،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ کے مطابق وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔