کرپشن کے حوالے سے ہمیں زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی ،بانی پی ٹی آئی اس وقت حکومت میں آنے کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ،علی محمد خان

منگل 16 اپریل 2024 22:25

&اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت نے اپنی کوشش تو کرنی ہے ۔ کرپشن کے حوالے سے ہمیں زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی ۔بانی پی ٹی آئی اس وقت حکومت میں آنے کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے ہمیں زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی ۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی اس وقت حکومت میں آنے کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنا سکتے تھے لیکن ہم نے نہیں بنائی ۔بینظیر بھٹو پوری قوم کو اکھٹا کر سکتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق چئیر مین پی ٹی آئی بھی پورے ملک کو اکھٹا کر سکتے ہیں ۔سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سارے کیسز غلط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت کسی جماعت کے پاس ہیں تو وہ تحریک انصاف ہے ۔سیاسی جماعت کے پاس سب سے بڑا ہتھیار عوام ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں بڑی عید سے پہلے سابق چئیرمین پی ٹی آئی باہر نکلیں گے ۔