امریکی اوراتحادی ممالک کے مفادات کے تحفظ کے پابند ہیں،بائیڈن

عراقی وزیراعظم کی امریکا آمد،وائٹ ہائوس میں صدربائیڈن سے ملاقات،غزہ جنگ پر گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ عراق سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے یہ بات وائٹ ہائوس میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے گفتگو کے دوران کی۔ملاقات میں پورے مشرق وسطی میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ غزہ کے خلاف تل ابیب کی جارحیت اور اسرائیل پر ایرانی حملے کے بارے میں بات ہوئی۔

السودانی کے ساتھ ملاقات کے دوران بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عراق سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

ہم مشرق وسطی میں تنازعات کے پھیلا سے بچنے کے لییکام کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر السودانی نے کہاکہ ہم فوجی تعلقات سے امریکہ کے ساتھ مکمل شراکت داری کی طرف جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ امریکہ-عراق تعلقات ایک اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور ہمارا مقصد شراکت داری پر بات کرنا ہے۔السودانی نے نشاندہی کی کہ امریکہ کا دورہ ایک حساس وقت کے بعد ہوا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں امریکی اور عراقی خیالات مختلف ہو سکتے ہیں اور ہم بھی جنگ کی توسیع کو روکنا چاہتے ہیں۔