متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا
دوبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گرد ونواح کے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال ‘اماراتی محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اورژالہ باری کی پشین گوئی
میاں محمد ندیم بدھ 17 اپریل 2024 12:07
(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ طوفانی بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر آپریشن 25 منٹ تک معطل رہا ایئرپورٹ کے اطراف کی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں کو بند کرکے متبادل روٹس پر ٹریفک کو موڑ دیا گیا. دبئی کی مرکزی سڑک شیخ زید روڈ کے متعدد حصوں پر بھی پانی جمع ہو گیااس کے علاوہ دبئی کے متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں، گھروں اور بڑے شاپنگ مالز میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا اور متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں اماراتی حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف انتہائی ضروری کام کی صورت میں گھروں سے نکلیں اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ ایک ‘دو روز تک جاری رہ سکتا ہے متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے. دوسری جانب دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ تمام سروس کے لیے آج بند کر دیا گیا ہے اس حوالے سے پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ قونصلر سروس فراہم کرنا آج ممکن نہیں کل 18 اپریل سے قونصل خانہ خدمات انجام دے گاواضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام مختلف علاقوں سے نکاسی آب کے لیے کوششیں کررہے ہیںاماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ہونے والی طوفانی بارش نے یواے ای میں75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.