چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں حکام کا برازیل کا دورہ ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا
بدھ 17 اپریل 2024 17:19
(جاری ہے)
تین روزہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی جبکہ وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر (پنجاب) اعجاز انور چوہان، ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی) محمد خضر عزیز اور ڈائریکٹر ندیم زبیر شامل تھے۔
پاکستانی وفد نے دورے کے دوران برازیل میں الیکشن کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار ادارے ’ٹربیونل سپیرئر الیکٹورل (ٹی ایس ای)‘‘کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے مفید، بامقصد اور تعمیری ملاقاتیں کیں۔یہ ملاقاتیں انفرادی طور پر ٹی ایس ای کے سیکرٹری کمیونی کیشن اور ملٹی میڈیا، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور Identification Management شعبے کے سربراہ سے منعقد ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں برازیلین الیکشن حکام نے پاکستانی وفد کو برازیل میں مروجہ و مستعمل انتخابی نظام، اس کے مختلف مراحل اور اس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال پر تفصیلی بریفنگز دیں۔ ملاقاتوں کے دوران جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں انتخابی مراحل پر سماجی اعتماد کے استحکام کے اقدامات،برازیلی ای وی ایم کا تعارف،انتخابی عمل میں زیر استعمال پہچان / نشاندہی کا نظام (Identification System) اور ’’ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے خاص مشاورت/راہنمائی‘‘جیسے موضوعات شامل تھے۔ پاکستانی وفد کے مشاہدہ کے لیے ای وی ایم کے عملی استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ان ملاقاتوں کے اختتام پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ صاحب اور برازیل ٹربیونل سپیرئر الیکٹورل (ٹی ایس ای) کے صدر و برازیل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیشاندرے دیمورائس کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس کے دوران مختلف اہم امور بشمول ای وی ایم کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔الیکشن کمیشن پاکستان میں ای وی ایم کے پائلٹ منصوبوں میں استعمال کے تناظر میں برازیل کے انتخابی نظام کا مزید مطالعہ جاری رکھے گا اور اس اہم فریضے کی تکمیل میں الیکشن کمیشن کا انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) مشترکہ طور پر آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.