بھارت ، سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024 17:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نیوز کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ احمد آباد بڑودا کے علاقے ناڈیا کے ایکسپریس و ے پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریلر سے ٹکر ا گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 10افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی نعشیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس بار ے میں تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔