یو اے ای میں طوفانی بارشیں، پاکستان کیلئے 46 پروازیں منسوخ

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان کے لیے 46 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔بارش کے باعث ایئر پورٹس اور اماراتی ایئر لائنز کا نظام متاثر ہوا۔دبئی سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی 6 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔دبئی سے کراچی کے لیے غیر ملکی پرواز ای کے 606 اور 607 منسوخ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی کی دو پروازیں پی کے 207 اور 208 بھی منسوخ کر دی گئیں۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بند کرنا پڑ گیا، ٹریفک جام سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیا جبکہ 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند رہا۔