ژ* انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر 17سیاسی ٹرینڈز حساس قرار دے دئیے

گ* سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی، رپور ٹ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

۷اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر چلنے والی17سیاسی ٹرینڈ حساس قرار دے دئیے ۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا ہے، محکمہ نے سوشل میڈیا پر 3 ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کی ہے ۔

)رپورٹ میں ٹوئٹر پر چلنے والی17سیاسی ٹرینڈ حساس قرار دیے گئے ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک ً دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بیجا تنقید کی گئی، قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔