qنواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کئے جانے کاا مکان

ش*شہباز شریف بطور وزیر اعظم مصروف ،پارٹی کیلئے وقت نہیں ،سینیٹر عرفان صدیقی ق*رائے موجود ہے پارٹی کے سیاسی عہدے حکومتی عہدوں سے علیحدہ کردیئے جائیں،انٹرویو

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

:اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب کئے جانے کا امکان ہے، ایک انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ پارٹی صدر شہباز شریف بطور وزیر اعظم مصروف ہیں،ان کے پاس پارٹی کو وقت دینے کا ٹائم نہیں اس لئے نواز شریف کو دوبارہ صدر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں سینئر رہنمائوں کی رائے موجود ہے کہ پارٹی کو جز وقتی نہیں کل وقتی صدر چاہیے،سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اس وقت ملکی معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے، مسلم لیگ ن میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں۔

تاہم ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا، رائے ہے کہ پارٹی کے سیاسی عہدے حکومتی عہدوں سے علیحدہ کردیئے جائیں۔

(جاری ہے)

لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہائیکورٹ کے ججز کیس میں فریق بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف اس کیس میں کوئی درخواست دائر نہیں کر رہے، ان کے کیسز قانونی طور پر اختتام کو پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے خلاف کیسز اخلاقی اور سیاسی طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جج ارشد کی گواہائی کے بعد کیسز کی حقیقت سب کے سامنے آ چکی ہے، نواز شریف کو کوئی ضرورت نہیں کہ ان کیسز کو کھنگالا جائے اور اس میں کوئی درخواست لیکر جائیں۔