ا*مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں۔
ا* دنیا ایک نئے معاشی گرداب میں پھنس رہی ہے، اربوں لوگ متاثرہونگے۔ پ*آٹے، روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنا خوش آئند ہے۔ میاں زاہد حسین
بدھ 17 اپریل 2024 18:10
(جاری ہے)
کشیدگی بڑھنے دی گئی توتیل، گیس اور ٹرانسپورٹیشن کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی جس سے عالمی نقل و حمل اور تیل وگیس درآمد کرنے والے تمام ممالک متاثرہونگے اورانکے عوام کومزید مہنگائی کاعذاب برداشت کرنا پڑے گا۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اورمغربی ممالک کی جانب سے اسکی بے جا حمایت کی وجہ سے ساری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ عوام مظاہرے کررہے ہیں اورعالمی نظام پرانکا اعتماد بری طرح متاثرہوا ہے۔ ان حالات میں سپرپاورزکا فرض ہے کہ حالات کو معمول پرلانے کے لئے اقدامات کریں اوراسرائیل کو غزہ میں مزید ظلم کرنے سے روکیں ورنہ عسکریت پسندی کوفروغ ملے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی سازبھی حالات پرنظررکھیں اورعوام کواس کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کریں کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی اوربے روزگاری سے بہت پریشان ہیں اورمزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ غریب عوام کی زندگی پہلے ہی بہت مشکل تھی اوراب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت پہلے ہی پٹرول اورڈیزل پرساٹھ روپے فی لیٹرلیوی وصول کررہی ہے اورتقریباً بیاسی روپے ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے اسکے باوجود تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ کرنے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔ تیل کی قیمتیں بڑھانے سے عوام کی قوت خرید مزید کم ہورہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ مہنگائی سے پریشان عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی اور گیس کے شعبوں میں اصلاحات لا کر نقصانات کو ختم کیا جائے جبکہ ناکام سرکاری اداروں کو فوری طور پر پرائیویٹائز کیا جائے تو آٹھ ارب ڈالر سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔ گندم کی اچھی فصل ہونے کا فائدہ آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کر کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔ #مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
-
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
-
کارسرکارمیں مداخلت کیس :علی امین گنڈا پورکی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.