ض*روٹی کی قیمتوں میں کمی :ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کوحتمی الٹی میٹم دیدیا

مقررہ قیمت سے زائد پر روٹی فروخت کرنے پر تندور سیل ، گیس میٹر اور قیمتی سامان ضبط ہوگا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کوحتمی الٹی میٹم دے دیا جس کے تحت مقررہ قیمت سے زائد پر روٹی فروخت کرنے والے تندورو دکانیں سربمہر(سیل)کر کے گیس میٹر اور قیمتی سامان ضبط کر لیا جائے گا جبکہ بھاری جرمانوں کے ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گزشتہ روزراولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور روٹی و نان کی مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ لیااس موقع پر150 نانبائی دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور خلاف ورزی کی مرتکب 27 نانبائی دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 9کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیابلال یامین ستی کے مطابق حکومتی سطح پرپنجاب میں سستی روٹی مقرر نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کے فیصلے کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نانبائیوں کو مذاکرات میں الٹی میٹم دے دیا گیاجسکے بعدمقرر ہ نرخوں سے زائد روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان کے تندور ودکانیں سیل کر کے گیس میٹر اور قیمتی سامان ضبط کرنے سمیت بھاری جرمانے اور گرفتاریاں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ٹیکسلا، واہ، گوجر خان، کلر سیداں، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کیونکہ حکومت پنجاب نے 5600 روپے من آٹے کی قیمت 1 ہزار روپے فی من کمی کردی ہے اورآٹے کی موجودہ قیمت 4600 روپے فی من مقررکی ہے اورحکومت پنجاب نے اڑھائی من آٹے کی بوری 2500 روپے کم کرنے کے بعد روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے مقرر کی ہے حکومت پنجاب کے روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے بلاتفریق آپریشن حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔