Live Updates

چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک جزیروں کے مزے لینے گئے ہیں

سکندر سلطان راجہ جب واپس آئیں گے تو کینیڈا میں سفیر تعینات ہوجائیں گے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اپریل 2024 19:52

چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک جزیروں کے مزے لینے گئے ہیں
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2024ء ) عمر ایوب خان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کینیڈا میں سفیر تعینات ہونے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے حوالے سے بڑا دعوٰی و انکشاف کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک جزیروں کے مزے لینے گئے ہیں اور جب واپس آئیں گے تو کینیڈا میں سفیر تعینات ہوجائیں گے۔

پری پول رگنگ ہورہی ہے، پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہوگئی ہے، عوام کی ووٹ اور آواز وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے جیت پی ٹی ائی کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتوں کے شکر گزار ہیں ہماری قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست واپس ملی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صںم جاوید کو جیل میں بنیادی سہولیات نہیں دی جارہی، خواتین کے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا ہے، ایک طرح سے ان کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، بانی پی ٹی ائی زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ لگائیں یہ کس کو مثال بنانا چاہتے ہیں؟ ہمیں ان چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے اور جلد سے جلد ان کو رہا کرنا چاہیے۔

عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔ چھ جسٹس نے لکھا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیز کے اپریٹو اور ایجنٹس نے بیڈ رومز تک کیمرے اور آلات فٹ کیے تھے، کسی بھی ادارے کے چیف ہوں ان کی ایکسٹینشن کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ جیب تراش حکومت ہے اور عوام کی یہ جیبوں پہ ڈاکہ ماریں گے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ماریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات