مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین
دنیا ایک نئے معاشی گرداب میں پھنس رہی ہے، اربوں لوگ متاثرہونگے،آٹے، روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنا خوش آئند ہے، چیئرمین نیشنل بزنس گروپ
بدھ 17 اپریل 2024 20:48
(جاری ہے)
کشیدگی بڑھنے دی گئی توتیل، گیس اور ٹرانسپورٹیشن کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی جس سے عالمی نقل و حمل اور تیل وگیس درآمد کرنے والے تمام ممالک متاثرہونگے اورانکے عوام کومزید مہنگائی کاعذاب برداشت کرنا پڑے گا۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اورمغربی ممالک کی جانب سے اسکی بے جا حمایت کی وجہ سے ساری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ عوام مظاہرے کررہے ہیں اورعالمی نظام پرانکا اعتماد بری طرح متاثرہوا ہے۔ ان حالات میں سپرپاورزکا فرض ہے کہ حالات کو معمول پرلانے کے لئے اقدامات کریں اوراسرائیل کو غزہ میں مزید ظلم کرنے سے روکیں ورنہ عسکریت پسندی کوفروغ ملے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی سازبھی حالات پرنظررکھیں اورعوام کواس کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کریں کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی اوربے روزگاری سے بہت پریشان ہیں اورمزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ غریب عوام کی زندگی پہلے ہی بہت مشکل تھی اوراب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت پہلے ہی پٹرول اورڈیزل پرساٹھ روپے فی لیٹرلیوی وصول کررہی ہے اورتقریباً بیاسی روپے ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے اسکے باوجود تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ کرنے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔ تیل کی قیمتیں بڑھانے سے عوام کی قوت خرید مزید کم ہورہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ مہنگائی سے پریشان عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی اور گیس کے شعبوں میں اصلاحات لا کر نقصانات کو ختم کیا جائے جبکہ ناکام سرکاری اداروں کو فوری طور پر پرائیویٹائز کیا جائے تو آٹھ ارب ڈالر سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔ گندم کی اچھی فصل ہونے کا فائدہ آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کر کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.