کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 4 مئی کو پریس کلب میں منعقد ہوں گے
صوبے میں امن و امان کے قیام اور صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافی برادری اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کرے گی
بدھ 17 اپریل 2024 21:25
(جاری ہے)
کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈھاک کمیٹی کا اجلاس چیرمین محمد امتیازخان فاران کی صدارت میں ھوا اجلاس میں اراکین ارشاد کھوکھر ، ھارون خالد ، پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی، ایڈشنل سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری اراکین ایف ای سی ایوب جان سرھندی ، جاوید چودھری کی مشاورت سے پی ایف یو جے ایف ای سی کے مینڈیٹ کے مطابق کے یو جے انتخابات کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ڈاکٹر سیف اللہ خٹک کی سربراھی میں الیکشن کمیٹی ، ووٹر فہرست کی منظوری دی گئی اور طے پایا کہ کے یو جے کے انتخابات 4 مئی کو کراچی پریس کلب میں منعقد ھوں گے اجلاس میں 19 اپریل 2024 کو پی ایف یو جے اور سندھ تھنکرز فورم کی جانب سے سندھ میں امن و امان کے قیام اور شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں کے سیمینار کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ھوئے کہا گیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافی برادری اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کرے گی اجلاس میں پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل و ضیا آمریت کو للکارنے والے سینئر صحافی ناصر زیدی کو سابق صدر احفاظ الرحمن کے نام سے منسوب ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور مبارک دی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.