ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے

آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں، ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کیلئے مثبت اصلاحات جاری ہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا جے پی مورگن سیمینار سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 اپریل 2024 23:39

ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
واشنگٹن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔17 اپریل 2024ء) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے،ئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں، ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کیلئے مثبت اصلاحات جاری ہیں۔ میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تراور توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ نے زرعی شعبے، مہنگائی اور مستحکم شرح مبادلہ اور کم ہوتے تجارتی خسارے پر روشنی ڈالی، وزیرخزانہ نے مضبوط ترسیلات زر اورمثبت معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئی ایم ایف سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزرا اور گورنرز نے ملاقات کی، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت کی ، وزیرخزانہ نے تجارت اور معاشی سرگرمیوں سے متعلق اثرات پر بات کی، وزیرخزانہ نے پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کیلئے کوشش کررہے ہیں، حکومتی سطح پر نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کےلئے اصلاحات کے پروگرام میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخزانہ نے ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے تین اہم اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی ہے، شرح مبادلہ مستحکم ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ میں کمی آرہی ہے اور ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے پرعزم ہے۔