97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا

عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا،رپورٹ

جمعرات 18 اپریل 2024 13:18

97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، سب سے اہم امیدوار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

اگر مودی کامیاب ہوئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ اس سے قبل جواہر لعل نہرو مسلسل 3 بار بھارت کے وزیراعظم بنے تھے۔رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کو سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے انڈیا کے نام سے سیاسی اتحاد بنایا ہے۔بھارت میں حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی ضروری ہے، بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔بھارتی الیکشن کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔