ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع

یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا شیر افضل مروت کے بیان پر رد عمل

جمعرات 18 اپریل 2024 18:04

ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بیان پر کے حوالے سے سوال پر پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دئیے جاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے، یہ ایک مہم کے تحت کیا جاتا ہے، ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف مسلم لیگ کے قائد، صدر سب کچھ ہیں، ان کو کسی ٹائٹل کی ضرورت نہیں۔