میئر پشاور کا متاثرہ علاقوں دورہ،پانی نکالنے کیلئے مشینری روانہ کی

سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان، بستر، کھانے پینے کی اشیا و نقد رقوم تقسیم کیں

جمعرات 18 اپریل 2024 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی بارش و سیلاب متاثرین کے علاقوں دورہ اور پانی نکالنے کیلئے مشینری روانہ کیامیئر حاجی زبیر علی نے بھی حالیہ سیلاب سے متاثر ین کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب کی مدد کی اور جن علاقوں میں پانی کھڑا ہے ان علاقوں کے لئے مشینری روانہ کردی گئی جن علاقوں کو مشینری روانہ کی ان علاقوں میں مقصود باد ، عیسی خیل سرداراحمدجان کالونی ، ملٹری فارم اور دیگرعلا قے شامل ہیں جبکہ گزشتہ روزبھی سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان، بستر، کھانے پینے کی اشیا و نقد رقوم تقسیم کیںمتاثرہ خاندان حقیقی مدد کے حقدار اور منتظرہیں صوبائی وزیراعلی علی امین کنڈاپورکی واضح ہدایت اور فنڈز جاری کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ عوام کو ریلیف پر پوری نہیں اتری انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام قدرتی آفت کا سامنا کررہی ہے اور خیبرپختونخوا سمیت پشاورکے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر ر ہے ہیں خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت کواس وقت سخت مالی مشکلات کاسامنا ہے وفاقی حکومت سمیت پنجاب اور سندھ کی حکومتیں فوری طور پر دونوں صو بے اور خاص کر خیبر پختونخوا کی حکومت کی متاثرین سیلاب کی دکھ درد کی اس گھڑی میں بھر پور تعاون کریں تاکہ صوبے سمیت ضلع پشاور کے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، انہوں نے بزنس کمیونٹی اور مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی جتنی بھی مدد کر سکتے ہو کر انہوں نے وزیراعلی علی امین کنڈاپور سے بھی اپیل کی کہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرتے ر ہے تاکہ صوبائی حکومت کی امداد متاثرین کوبروقت مل سکیں ،ْ اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی کے ہمراہ تحصیل چیئرمین شاہ عالم کلیم اللہ ،ْ ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان قیصر باچہ منتخب بلد یاتی چیئرمین علاقے مشران اور دیگر افراد بھی شریک تھے۔