صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر وزیراعظم کی مبارکباد،سپیکرچیمبر میں ہائی ٹی کرائی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد پارلیمنٹ سے روانہ ہوئے تو وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ ہاوس سے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو ساتویں بار خطاب کا عزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔چئیرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی صدر مملکت کو الوداع کیا۔ اسپیکر چیمبر میں صدر مملکت کو ہائی ٹی سے تواضع کی گئی ۔اسپیکر چیمبر میں وزیر اعظم ، صدر مملکت ہائی ٹی میں شریک کی۔بلاول بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو بھی سپیکر چیمبر میں موجود تھیں ۔