صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کا شدید احتجاج

جمعرات 18 اپریل 2024 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کا شدید احتجاج،پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے مابین جھڑپ ،سپیکر نے سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کر لی ،ایوان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین کی شدید نعرے بازی ،پیپلز پارٹی کے اراکین کی جوابی نعرے بازی ،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی خاموش بیٹھے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین نے شدید احتجاج کیا اور سپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اور ان کی رہائی سے متعلق نعرے درج تھے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دوران لیگی رہنما وزیراعظم کی نشست کے پاس کھڑے ہو گئے اس موقع پر ایوان میں بانی چئیرمین کی رہائی سمیت بی بی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں اور گو زرداری گو کے نعرے لگا گئے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویز والے پوسٹر لے کر جمشید دستی صدر کے ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور بیرئیر پر پوسٹر لٹکا دیا جس پر سارجنٹ ایٹ آرمز نے پوسٹر ہٹا دیا اس موقع پر عبد القادر پٹیل پوسٹر لے کر جانے پر جمشید دستی پہ برہمی کا اظہار کیا جس پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین بھی برہم ہوگئے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ سمیت دیگر اراکین بھی ڈائس کے قریب پہنچ گئے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف گالم گلوچ اور دھکم پیل شروع ہوگئی تاہم اس دوران سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بیچ بچا کروایا تاہم کافی دیر تک آغا رفیع اللہ اور پی ٹی آئی کے اراکین ایک دوسرے سے تلخ کلامی کرتے رہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے سیکورٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا جو yکہ صدر مملکت کے خطاب کے ختم ہونے تک کھڑے رہے۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان