ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، حمزہ شفقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) حالیہ طوفانی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر کمشنرایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات نے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔اس سلسلے میں کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات اور ڈائریکٹر جنرل PDMA بلوچستان جہانزیب خان کے ہمراہ افرادی قوت اور ہیوی مشینری کے ساتھ بارشوں سے پیشگی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نالوں کی صفائیوں،ان پر قائم تجاوزات کے خاتمے، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور مختلف شاہراہوں کو صاف کرنے کے عمل میں مصروف رہے اور دوران بارش بھی رات گئے تک تمام آپریشنز اور نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے جس کا نتیجہ گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے شہر بھر میں کہیں بھی پانی جمع نہ ہو پایا جس کی وجہ سے عوام کو کافی سہولت میسر آئی اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑامیٹروپولیٹن کارپوریشن اور PDMA کے عملے نے دن رات بڑی جانفشانی سے کام کو جاری رکھا اور مختلف شاہراہوں پر بند نالیوں کو کلئیر کیا اور سینی ٹیشن کے نظام کو بہتر کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات اور ڈی جی PDMA جہانزیب خان نے کہا کہ عملے کا کام قابل تعریف ہیں جنہوں نے بڑی دلجوئی کے ساتھ دن رات کام کیا اور شہر میں سیلابی صورتحال نہں بننے دی۔

(جاری ہے)

کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ طوفانی بارشوں سے ہمشیہ اربن فلڈنگ کا خطرہ رہتا ہے تاہم انتظامیہ کے بر وقت اُٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ڈبل روڈ، جناح روڈ، ائیرپورٹ روڈ،لیاقت بازار، قندھاری بازار اور دیگر علاقے کلئیر کئے گئے جن کا معائنہ خود کر کے آئے ہیں آخر میں انہوں نے عوام الناس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں کے چھتوں پر پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور اس کے اخراج کو یقینی بنائیں،برقی آلات کو احتیاط سے استعمال کریں،اپنی گلی اور محلے کی نالیوں کو چیک کرتے رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمارے کنڑول روم سے رابطہ کریں تاکہ ہم بروقت ریسپانس کر پائیں کیونکہ ہمارا نصب العین ہی عوام کی خدمت ہے اور اسکے لیے ہم وقت تیار ہیں۔