وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
جمعرات 18 اپریل 2024 21:59
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف، محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، سید محسن رضا نقوی، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سابق وزیرِ بجلی محمد علی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، انجینئر قمر السلام، رانا احسان افضل، سلمان احمد اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کیا جائے، تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری و آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے انتظامی امور کی بہتری کیلئے نجی شعبے کے ماہرین کی معاونت لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی و تقسیم کے نظام کیلئے عالمی سطح پر رائج ماڈلز سے مدد لی جائے، بجلی شعبے کی اصلاحات سے گردشی قرضے میں کمی لے کر آئیں گے، بجلی چوروں اور دیگر عناصر کو ملکی خزانے کو قطعاً مزید نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ اجلاس کو بجلی کی ٹرانسمیشن کے نئے منصوبوں ،این ٹی ڈی سی کی تنظیمِ نو اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات و سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے جنوب سے بجلی کی ترسیل کیلئے مٹیاری رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن اور غازی بروتھا فیصل آباد لائن تعمیر کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی اصلاحات اور گردشی قرضے کو کم کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کی تنظیمِ نو کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے تمام اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.