صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام صوبوں کی یکساں ترقی پر زور دیا ، تعمیر وترقی ترقیاتی منصوبوں اورملک کے تمام سماجی مسائل پر اپنا ویژن پیش کیا ،اپوزیشن کو تعمیری خطاب سننا چاہیے ، نوابزادہ جمال خان رئیسانی
جمعرات 18 اپریل 2024 22:01
(جاری ہے)
ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اچھی شروعات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا ، خطاب با لکل بھی نہیں سنا حالانکہ صدر مملکت نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو کسی سیاسی جماعت یا احتجاج کرنے والوں کے خلاف ہو ، آج پارلیمنٹ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سفارتکار اور وفود موجود تھے جنھیں اچھا پیغام نہیں ملا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک رکن پارلیمنٹ ایوان میں آجاتا ہے تو وہ اپنے پورے حلقے کی نمائندگی کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے آج ایک پارٹی کے اراکین نے ایک شخص کی نمائندگی کے لئے اجتجاج کیا ہے ۔انہوں نے کہا اس پارلیمنٹ میں سب سے کم عمر ترین رکن میں ہوں ،کچھ سیکھنے کے لئے آیا تھا لیکن ایسے ماحول میں سوائے گالم گلوچ اور اجتجاج کے کچھ نہیں ملا ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل جب میرے والد کو شہید کیا تو میں نے کم عمر ہونے کے باجود بندوق نہیں اٹھائی بلکہ اسمبلی میں آنے کو ترجیح دی اس پلیٹ فارم پربلوچستان کے شہداء ، نوجوانوں اور پسے ہوئے طبقات کی توانا آواز بننے کی بھر پور کوشش کر رہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے بلوچستان حکومت یوتھ پالیسی پر کام کررہی ہے ، ہم ان نوجوانوں کو تعلیم ، تربیت ،سکالر شپس ،، روزگار ، کھیلوں سمیت ہر وہ سہولت دیں گے جو ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کو مل رہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بچیوں کا بھی کھیلوں میں حصہ لینے کا حق ہے ، کھیلوں کے ذریعے ہم اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ اہمیت رکھتا ہے ، لاپتہ افراد کی شناخت ہونی چاہیے کہ وہ کہاں پر ہیں اور کس کیس میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے کی کوئی شناخت اور علاقہ نہیں ہوتا ، دہشت گرد صرف اور صرف دہشت گرد ہی ہوتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.