وزیراعلیٰ پنجاب کا کرتارپور سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے تک لنک روڈ کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹ کا اعلان
جمعرات 18 اپریل 2024 21:00
(جاری ہے)
سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کی بہترین سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی۔
رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے مطالبے پر یہاں سڑک کی فوری تعمیر کا آرڈر دے کر آئی ہوں۔ درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغازکر کے یہاں آئی ہوں۔مریم نوازشریف نے کہا کہ اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھے۔ گرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اورمہمانوں کو پیش کرتے۔ یہ گندم اب گوروگھرکے لنگرمیں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اور پنجاب ہمارے دن میں بستا ہے۔ ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں۔یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی، ایسٹر،کرسمس،ہولی اور عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں۔یہ ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.