kوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات کی ہے ۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور یونیسیف کے درمیان اظہار دلچسپی کی دستاویز (لیٹر آف اینٹینٹ ) پر دستخط کئے گئے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد نے پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اے فاضل کی سربراہی میں آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چئیر مین رانا مشہود بھی شریک تھے۔وفد نے وزیراعظم کو پی ایم یوتھ پروگرام اور یونیسیف کے درمیان پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیت اور استعداد میں اضافے کے حوالے سے اشتراک سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے یونیسیف کے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعظم نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور یونیسیف کے درمیان کے اقوام متحدہ کے جینریشن ان لمیٹیڈ (جین یو GenU) پروگرام کے حوالے سے اظہار دلچسپی کی دستاویز (لیٹر آف اینٹینٹ ) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔دستاویز پر پی ایم یوتھ پروگرام کے چئیر مین رانا مشہود اور یونیسیف کے پاکستان میں نمائندے عبداللہ اے فاضل نے وزیراعظم کی موجودگی میں دستخط کئیے۔

جنریشن ان لیمیٹیڈ (GenU) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے 2018 میں شروع کیا گیا۔جس کا مقصد نوجوان کو تعلیم ، تکنیکی تربیت اور اینٹرپرئینیور شپ کے ذریعے باصلاحیت بنانا اور ابتدائی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے کام کرنا ہے۔ جین یو پاکستان میں اپنے مکمل آپریشنز شروع کرنے کا 5منصوبہ بنا رہا ہے۔ جس میں نوجوانوں سے متعلق منصوبوں میں 20 ملین کی ابتدائی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ اس دستاویز پر دستخط سے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ جین یو اور پی ایم یوتھ پروگرام اس حوالے سے آپریشنل اسٹریٹجک فریم ورک پر مل کر کام کریں گے۔ *