شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،ڈی پی او سیالکوٹ

جمعہ 19 اپریل 2024 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے جوان بارش کے باوجود شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے میدان عمل میں ہیں،شہری ٹریفک قوانین کا احترام اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :