سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان وکی گپتا اور ساگر سے تفتیش جاری ہے،پولیس

جمعہ 19 اپریل 2024 12:11

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے ملزمان سے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔سلمان خان فائرنگ کیس میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گزشتہ روز ہریانہ سے حراست میں لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹرز کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان وکی گپتا اور ساگر سے تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے انہیں فائرنگ کے بدلے بھارتی چار لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔ملزمان نے بتایا کہ اس رقم میں سے ایک لاکھ روپے فائرنگ سے قبل بطورِ ایڈوانس دیے گئے تھے جبکہ تین لاکھ روپے اس کام کو سرانجام دینے کے بعد ملنے تھے۔دونوں ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ فائرنگ کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا نہیں تھا بلکہ اداکار اور ان کے اہلخانہ کو ڈرانا تھا۔