سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی

وزیراعلی مہاراشٹر نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی

جمعہ 19 اپریل 2024 12:11

سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لینے اور اسے بڑھانے کی تصدیق کردی۔ واضح رہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقعے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے گیلکسی اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ بعدازاں ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی مزید بڑھادی۔