سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
جمعہ 19 اپریل 2024 22:50
(جاری ہے)
ورچوئل ایجوکیشن کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سے سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب چپ بنانے کی صنعت، لیتھیم آئن بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ملکر کام کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک کو زراعت اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے لیے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ پاکستانی نوجوان فری لانسرز کی محنت سے ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آرہا ہے۔ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔لاہور میں جدید آئی ٹی سٹی بنانے جا رہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی، فلم سٹی، کمرشل اور رہائشی علاقے تعمیر کئے جائیں گے۔دیمہ ال یحییٰ نے ITCN کے 24ویں ایڈیشن کی لاہور میں میزبانی پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ سیکرٹری جنرل ڈی سی او دیمہ ال یحییٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک (ITCN) کی میزبانی سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ سعودی عرب نے ڈی سی او کا آغاز ٹیکنالوجی میں تعاون اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کیا تھا۔ کونسل کے بانی رکن کے طور پر پاکستان کا کردار بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ دیمہ ال یحییٰ نے کہا کہ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت ڈی سی او کے مینڈیٹ کا بنیادی حصہ ہے۔ تنظیم خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں DCO اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت موجود ہے۔ پاکستان بطور رکن ملک ڈی سی او کے دیگر ممبر ممالک کے آئی ٹی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی شرکت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل ڈی سی او نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کو جی سی سی ممالک میں آئی ٹی کے شعبے میں آپریشنز بڑھانے کیلئے مدد فراہم کررہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.