ا*جلسے، جلوس، ریلی کی اجازت نہ دینا آئین کے منافی ہی: بابر ا عوان

جمعہ 19 اپریل 2024 21:35

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پی ڈی ایم سیزن ٹو چل رہا ہے، پی ڈی ایم ٹو میگا دھاندلاہے، ضمنی انتخابات کے باوجود امیدواروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، ووٹرز کو امیدواروں سے ملنے کی اجازت نہیں ہے، جلسے، جلوس، ریلی کی اجازت نہ دینا آئین کے منافی ہے، اس سب کے باوجود حکومتی امیدوار گھر سے نہیں نکل پارہے ہیںکیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ووٹرز کا موڈ کیا ہی پی ڈی ایم ٹو کے آنے سے مہنگائی ساتویں آسمان تک جاپہنچی، رات گئے ہر پندرہ دنوں بعد آٹا، گیس اور بجلی کا عوام پر بم گرایا جاتا ہے،آٹے میں اربوں روپے بنائے گئے، بارڈ پار بھی انتخابات ہونے جارہے ہیں، انڈیا میں ستانوے کروڑ لوگ ووٹ ڈالیں گے، ان کی چوالیس ریاستیں ہیں اور ایک ریاست اترپردیش کی آبادی ہماری کل آبادی کے برابر ہے، انڈیا میں کوئی الیکشن کمیشن پر اعتراض نہیں کرتا، چالیس دن تک الیکشن اور گنتی چلتے ہیں مگر کوئی احتجاج نہیں ہوتا، پاکستان میں احتجاج اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ ہمارے پاس سلیکشن کمیشن ہے، بھارت کے پاس الیکشن کمیشن ہے اسی لئے وہاں احتجاج نہیں ہوتا، ہماری کل آبادی پچیس کروڑ ہے مگر پی ڈی ایم کو بیس بائیس سیٹوں پر پسینے آئے ہوئے ہیں،حکومت اسی سوچ وبچار میں ہے کہ دھاندلی کیسے کرنی ہے، پہلے فارم 45اور 47 تھا اب دھاندلی میں ایک سو سینتالیس تک جائیں گے، اس وقت بھی تین سو کے قریب سیاسی قیدی، خواتین، بچے اور ہمارے ورکرز جیلوں میں بند ہیں،سیاسی قیدیوں سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک ہو رہاہے،کلبھوشن کی ملاقات کیوقت میڈیا اور کیمرے ہوتے ہیں، قیدی نمبر 804کی ملاقات شیشے کے کمرے میں بند کر کے کرائی جاتی ہے، پاکستان میں آئین اور بنیادی حقوق موجود نہیں ہیں، لوگوں کو اجتماعی طور پر اس نظام کو مسترد کرنے کیلئے مجبور کیا جا رہاہے، یہ بحران نہیں جائے گا جب بانی پی ٹی آئی باہر آئے گاتو بحران جائے گا۔