ای او بی آئی بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو ،پنشن میں اضافہ کیا جائے:پنشنرز فورم

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے خاقان مرتضیٰ کی چیئرمین ای او بی آئی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کے دیرینہ مسائل کے حل کی سمت توجہ دیں گے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے توجہ دلائی کہ موجودہ ای او بی آئی پنشن10ہزار روپے ماہانہ میںکم از کم فیصد200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ پنشنرز کا ایک جائز مطالبہ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں دفاتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی ہے کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نے تجویز کیا کہ تمام دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیوائوں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے۔

نیز بورڈ آف ٹرسٹیز جس کی مدت ختم ہو چکی ہے اس کی تشکیل نو کی جائے اور ای او بی آئی قوانین کے تحت تمام صحافتی اداروں ،اسکولوں ،نجی اداروں ،پٹرول پمپوں اور رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہنہ صرف خود ای او بی آئی سے رجسٹر ہوں بلکہ باقاعدگی سے کنٹری بیوشن بھی جمع کرائیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اورمسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرزکی نمائندہ تنظیموں کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :