ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:48

ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایم ایسز کی دو روزہ ٹریننگ کے آغاز پر منعقدہ تربیتی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ اور راجہ منصور احمد، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایسز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے تربیتی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے تمام ایم ایسز کو تربیتی سیشن میں خوش آمدید کہتے ہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔انہوں نے کہاکہ نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،ایم ایسز کو خدمت انسانیت کیلئے ہماری ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل اوراچانک دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، محنت کرنے والا ایم ایس ہی محکمہ صحت کا حصہ رہ سکتا ہے۔سیکرٹری صحت نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :