Live Updates

بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمی بخاری

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:49

بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا جبکہ بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں۔رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ موصوفہ نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھے۔انہوں نے کہا کہ یہ تھا وہ زہر جس کے لیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت بھی سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پراپیگنڈاکرتے ان کا پراپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے۔جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پراپیگنڈے اور مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔

Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات