Live Updates

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، مریم نواز

اتوار 21 اپریل 2024 13:10

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، میرا مشن محمدنواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔ اتوار کے روز لیگی ووٹر زکو اہم پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں، 130 ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے،چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں،رمضان نگہبان پیکج،20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جلد پنجاب میں لیب ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ میرا مشن آپ کے اور میرے قائد محمد نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری ایمانداری سے کام کر رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات