ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او کا این اے 44 کےضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

اتوار 21 اپریل 2024 16:40

ڈیرہ اسماعیل خانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک اور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود نے ضمنی الیکشن این اے چوالیس ڈیرہ پر پولنگ کے حوالے سے ڈیرہ شہر ، پہاڑپور اورکوٹجائی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا،پولنگ عملہ و پولیس افسران سے ملاقاتیں،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سٹاف کو الیکشن کمیشن عملہ سے تعاون کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک اور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود نے ہونیوالے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ڈیرہ سٹی،پہاڑپور،کوٹ جائی و دیگر مختلف مقامات پر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملہ سے ملے جبکہ ضلعی پولیس آفیسر ناصر محمود نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے حق رائے دہی کے استعمال میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں،پولیس و دیگر افسران الیکشن کمیشن عملہ سے تعاون کریں۔