ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی پروقاراورشاندار تقریب حلف برداری

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) : ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی پروقاراورشاندار تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف تھے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد سلمان خالد، میاں اکرام اللہ کمبوہ، صدرڈسٹرکٹ بار ظفر اقبال چوہدری، سیکرٹری بار چوہدری حامد مسعود،صدر ٹریڈرز چیمبر صدر شیخ محمد اکمل، جنرل سیکرٹری رانا عظمان، سٹیزنز فورم کے صدر ڈاکٹر یوسف سمرا ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف ایڈووکیٹ ،فنانس سیکرٹری باؤ محمد نسیم، ڈاکٹر محمد اشرف مغل، صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری منیر احمد، جنرل سیکرٹری رانا طارق محمود،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر، خان ہمایوں خان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر قیصر جاوید، رانا فرمان علی صدر موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن، محمد طاہر بھٹی جنرل منیجر، محمد نوید ایڈمن جدید گروپ، میاں صہیب سابق سی ای او ایجوکیشن،میاں سیف اللہ کمبوہ، شیخ جابر قریشی، عاصمہ گل،فرخ رضا ترمذی، سجاد اکبر، سمیت صحافیوں، سول سوسائٹی اورمعززشخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد حسن قریشی نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول ﷺ محمد عبداللہ ملتزم نے پیش کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق شہزاد بندیشہ نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران کا اتحاد مثالی ہے،بلاشبہ صحافت ملک کو چوتھا ستون ہے صحافی معاشرے کی بہترین عکاسی کرتا ہے اور اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ملک وقوم کے لیے اصلاح کا باعث بنتا ہے میڈیا کے بغیر کسی بھی معاشرے،سوسائٹی کی ترقی ممکن نہیں مثبت و تعمیری سوچ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے بہتری لائی جا سکتی ہے،میں جمہوریت آئین وقانون کی بالادستی عدل وانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ خود کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کر چکے ہیں، میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔نومنتخب صدرطاہر نسیم و جنرل سیکرٹری طارق شہزاد بندیشہ نے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے مسائل بیان کیے اوران کے حل کی ضرورت پر زور دیااو رکہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے دروازے سیاسی،سماجی، تاجربرادری، ضلعی انتظامیہ او رشہریوں کے ہمیشہ کھلے ہیں او رشہر کی تعمیروترقی،خوبصورتی سمیت کسی بھی مظلوم کی دادرسی کے ہمارا ادارہ اپنا بھرپو رکرداراداکرتا رہیگا۔

انہوں نے صحافی کالونی کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ صحافی کالونی کا مطالبہ حکومت پنجاب سے فوری طور پر منظورکرایاجائے۔ چیئرمین عبدالطیف انور، شیخ قلزم بشیراحمد، ساجد پرویز، رانا ریاست علی،عامر ایوب پراچہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کی ورکنگ اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی تعمیر وترقی اورممبران کی فلاح وبہبود ہمارا مشن ہے تمام صحافیوں کو اعتماد میں لے کر چلیں گے صحافی مثبت اندازمیں صحافت کو فروغ دیں گے۔

انہوں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں آٹی کے شعبہ کے فروغ اور پریس کلب کی دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور ایم پی اے رانا سلیم حنیف کے صحافیوں کو ایک پیکج پر لانے پر کے لیے ان کے مثبت کردار کو سراہا - بعدازاں ممبرصوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف نے نومنتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ پریس کلب سے حلف لیا۔قبل ازیں ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف کی پریس کلب آمد پر پرتباک استقبال کیا گیا،گلدستے پیش کیے اورپھولوں کی پتیاں نچھاو رکی گئ۔\378