Live Updates

فتنہ پارٹی کو شکست فاش ہوئی ،عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کر دیا ‘سردار شیر علی گورچانی

ضمنی انتخابات کی ہر نشست پر واضح برتری وفاق ،پنجاب کے اندر (ن) لیگ کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘صوبائی وزیر

پیر 22 اپریل 2024 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ نے الحمداللہ پھر میدان مار لیا ہے، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، الیکشن میں فتنہ پارٹی کو شکست فاش ہوئی ہے، قومی اسمبلی کی ٹوٹل 5میں سے 2نشستیں (ن) لیگ نے جیت لی ہیں، پنجاب اسمبلی کی کل 12میں سے 10نستیں بھی (ن) لیگ کے نام ہوئی ہیں، ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

شیر علی گورچانی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی ہر نشست پر مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری وفاق اور پنجاب کے اندر مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اب جاری و ساری رہے گا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ آج تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار ہے کیونکہ عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو آج مسترد کر دیا ہے۔ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نفرت، انتشار اور منافقت کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔

ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ حکومت پنجاب مہنگائی میں کمی، اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انشااللہ ملکی حالات بہتر ہوں گے، عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کام سب کو نظر آ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آج انہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔ آج جھوٹ کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر فیصلہ سنا دیا پنجاب صرف نواز شریف کا ہے۔ پنجاب کے عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ہی انکی نجات دہندہ ہے۔ مریم نواز قائد میاں نوازشریف کے ویژن کو آگے بڑھانے میں کوشاں ہیں۔ انشا اللہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت و رہنمائی میں پاکستان ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنے گا۔ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو معاشی اور مہنگائی کے بحران سے نکالے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات