الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا اجراء کر دیا، مسلم لیگ (ن) 12 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

پیر 22 اپریل 2024 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے فارم 47 کے مطابق غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا اجراء کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) 21 میں سے 12 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی اور قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔8 باجوڑ کے فارم 47 کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 74 ہزار 8 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان نے 47 ہزار 282 ووٹ حاصل کئے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 28.04 فیصد رہی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔44 ڈی آئی خان۔I کے فارم 47 کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین خان 66 ہزار 879 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار عبدالرشید خان کنڈی نے 21 ہزار 979 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 24.05 فیصد رہی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔

119 لاہورIII کے فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی پرویز 61 ہزار 86 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے 34 ہزار 197 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 19.12 فیصد رہی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔132 قصورII کے فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رشید احمد خان ایک لاکھ 48 ہزار 849 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر نے 90 ہزار 980 ووٹ حاصل کئے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 45.08 فیصد رہی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔196 قمبر شہداد کوٹ کے فارم 47 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو 91 ہزار 581 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار محمد علی نے 2 ہزار 763 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 22.79 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔

22 چکوال تلہ گنگ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فلک شیر اعوان 58 ہزار 845 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نثار احمد 49 ہزار 980 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 42.84 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔32 گجرات کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار موسیٰ الہٰی 71 ہزار 357 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی 37 ہزار 106 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 44.45 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔36 وزیر آبادII کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ 74 ہزار 779 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد فیاض چٹھہ 58 ہزار 682 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 44.38 فیصد رہی۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔54 نارووال I کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار احمد اقبال چوہدری 59 ہزار 234 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اویس قاسم 45 ہزار 762 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 46.37 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔

93 بھکر V کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سعید اکبر خان 62 ہزار 58 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان 58 ہزار 845 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 64.86 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔139 شیخوپورہ IV کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رانا افضال حسین 46 ہزار 585 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین 29 ہزار 833 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.09 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔147 لاہور III کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد ریاض 31 ہزار 848 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد خان مدنی 16 ہزار 548 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 13.97 فیصد رہی۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔149 لاہور V کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی 47 ہزار 722 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ذیشان رشید 26 ہزار 200 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 23.58 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔

158 لاہور کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد نواز 40 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مونس الہٰی 28 ہزار 18 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.96 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔164 لاہور کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد منہاس 31 ہزار 499 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد یوسف 25 ہزار 781 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 41.06 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔266 رحیم یار خان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار ممتاز علی 47 ہزار 181 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صفدر خان لغاری 34 ہزار 522 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 45.78 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی۔290 ڈی جی خان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی احمد خان لغاری 62 ہزار 484 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد محی الدین خان کھوسہ 23 ہزار 670 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 46.18 فیصد رہی۔

صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے۔22 باجوڑ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 23 ہزار 386 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار عابد خان 10 ہزار 477 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 28.24 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے۔

91 کوہاٹ II کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار دائود شاہ 23 ہزار 496 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار امتیاز شاہد 16 ہزار 518 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 24.72 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقہ پی بی۔20 خضدار کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل 28 ہزار 175 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے 20 ہزار 344 ووٹ حاصل کئے۔

اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.09 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقہ پی بی۔22 لسبیلہ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گئے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد زرین خان مگسی 49 ہزار 777 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار شاہ نواز حسن نے 3 ہزار 869 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.95 فیصد رہی۔