ڈی پی او جہلم کا پولیس خدمت مرکز جہلم،پولیس تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس، تھانہ سٹی اور دفتر آرگنائزڈ کرائم یونٹ جہلم کا سرپرائز وزٹ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 23 اپریل 2024 17:14

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس خدمت مرکز جہلم،پولیس تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس، تھانہ سٹی اور دفتر آرگنائزڈ کرائم یونٹ جہلم کا سرپرائز وزٹ، دفاتر و تھانہ جات کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ اور عمارات کا تفصیلی جائزہ لیا، پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز ،میثاق سنٹر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس کی بہتر صفائی اور موثر پبلک سروس ڈیلیوری پر انچارجز اور محرر ٹریفک آفس کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان،جبکہ تھانہ سٹی اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی بلڈنگ کا معائنہ کرنے پر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے متعلقہ عملہ کی سر زنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے، ڈی پی او جہلم کی تمام دفاتر و تھانہ  کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ مثالی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، میثاق سنٹر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں، ڈی پی او جہلم کی ہدایت، پولیس فارمیشنز کی کارکردگی اور عوام الناس کا پالیسنگ سے متعلق فیڈ بیک جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ