آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 23 اپریل 2024 17:27

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2024ء ) آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کا پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر تپاک اسقبال کیاگیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امیر زاہد شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل عزیز و اقارب اور کھیل کے مداحوں نے پھولوں کے ہار پہنائے  ان کے ہمراہ سکواش کوچز محبوب خان، منورزمان، طاہر اقبال، سلام گل سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے فتوحات کے جھنڈے گاڑ کر5 ٹائیٹلز اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

گرلز ٹائٹل جیتنے والی دونوں بہنیں مہوش علی اور ماہ نور علی نے اپنی اپنی کیٹگری کا ٹائٹل جیتا بوائز میں حذیفہ شاہد، ابراہیم زیب اور یحییٰ خان نے اپنی اپنی کیٹگری کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔حذیفہ شاہد نے انڈر 13، ابراہیم زیب نے انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ انڈر 17 کی کیٹیگری یحییٰ خان کے نام رہی۔ گرلز کیٹیگری میں پاکستان کی دو بہنوں مہوش علی نے انڈر 17 اور ماہ نور علی نے انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔