(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 24 اپریل 2024 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل)جمعرات کوبلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر راولاکوٹ 14، کوٹلی1، مالام جبہ2اور اسلام آباد ((بوکرا)میں2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت خیرپور،موہنجو داڑو43،جیکب آباد،سکھر،روہڑی،لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔